اشتہار

’بندش ٹو‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بندش ٹو‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی۔

’بندش‘ کی کامیابی کے بعد اے آر وائی ڈیجیٹل پر ’بندش ٹو‘ جلد نشر کیا جائے گا جس کے ٹیزر کو ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

بندش ٹو کی ہدایت کاری کے فرائض عابس رضا نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

ہارر ڈرامہ سیرل بندش ٹو کی کاسٹ میں عفان وحید، ثانیہ سعید، آمنہ الیاس، اریج محی الدین ودیگر شامل ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ فیملی ایسے گھر میں مقیم ہیں جہاں پر اثرات ہیں اور مختلف روپ میں گھر والوں کو تنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آمنہ الیاس بیٹی حورین کے کمرے میں داخل ہوتی ہیں جہاں وہ رو رہی ہوتی ہے جب وہ بیٹی سے وجہ پوچھتی ہیں تو وہ بتای ہے کہ وہاں کوئی ہے۔

آمنہ الیاس جب ڈرتے ڈرتے الماری کا دروازہ کھولتی ہیں وہاں حورین ہی بند ہوتی ہے، بعدازاں روتی ہوئی بچی کوئی اور روپ دھار لیتی ہے۔

واضح رہے کہ بندش میں مرینہ خان، زباب رانا اور حرا مانی نے اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ پہلا سیزن 2019 میں نشر کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں