ڈھاکا: بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 122 رنز کا 18.4 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عاطف حسین نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ابتدائی دو وکٹیں 21 رنز پر گرنے کے باوجود شکیب الحسن اور مہدی حسن نے شاندار شراکت داری قائم کی، شکیب الحسن 26 رنز بنا کر آؤٹ ہے جبکہ مہدی حسن نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔
اوپنرز محمد نعیم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے مچل اسٹارک کا نشانہ بنے۔
Bangladesh take a 2-0 series lead #BANvAUS
— cricket.com.au (@cricketcomau) August 4, 2021
محمود اللہ بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، عاطف حسین 37 اور نور الحسن 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، ایشٹن اگر، ایڈم زمپا اور اینڈریو ٹائی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان 121 رنز بنائے تھے، مچل مارش 45 اور موئسز ہینری کیوس 30 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔
کپتان میتھیو ویڈ 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جوش فلپ نے 10 اور الیکس کیری 11 رنز بناسکے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شریف السلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔