تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ بنگلا دیش نے اسکواڈ میں اہم ہتھیار شامل کرلیا

بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد آل راؤنڈر شکیب الحسن کو 20 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

آل راؤنڈر شکیب الحسن نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا وہ ڈھاکا ٹیسٹ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

فاسٹ بولر تسکین احمد کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: چٹاکانگ ٹیسٹ:پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

آج میچ کے آخری روز جب پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ 151 رنز پر گرگئی اور عبداللہ شفیق 73 رنز بناکر مہدی حسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 171 رنز پر گری اور عابد علی نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 91 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

عابد علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 133 اور دوسری میں91 رنز بنائے جبکہ شاہین آفریدی کو میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے پر ویلیو ایبل پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -