ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد فرار ہوتے وقت اپنے ساتھ کیا کیا سامان لے گئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد مستعفی ہونے کے بعد ملک چھوڑتے وقت اپنی رہائشگاہ سے جو سامان لے کر گئیں اس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

سابق وزیراعظم حسینہ واجد مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیش سے فرار ہوکر بھارت جا پہنچیں وہ ملک چھوڑتے وقت اپنی رہائشگاہ سے جو سامان لے کر گئیں اس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد نے گزشتہ روز وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد اپنی بہن کے ہمراہ بھارت کے لیے رخت سفر باندھا تاہم وہ ملک سے روانہ ہوتے وقت کچھ چیزیں اپنے ساتھ ضرور لے گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Media Guru (@media_guru_pakistan)

- Advertisement -

ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں حسینہ واجد روانگی سے قبل اپنی بہن ریحانہ کے ہمراہ ہلی کاپٹر میں موجود ہیں۔

جب وہ وزیراعظم ہاؤس سے باہر آئیں تو ان کے ساتھ چند سوٹ کیس بھی تھے جنہیں حسینہ واجد نے اپنی نگرانی میں ہیلی کاپٹر میں لوڈ کرایا۔

روانگی سے قبل انہوں نے 16 سال تک اپنی رہائشگاہ بنے رہنے والے محل نما وزیراعظم ہاؤس پر حسرت بھری نظر بھی ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ ان مخصوص سوٹ کیسوں میں کیا سامان تھا لیکن حسینہ واجد نے جس طرح اپنی نگرانی میں ان اٹیچیوں کو ہیلی کاپٹر میں لوڈ کرایا تو مبصرین کا خیال ہے کہ اس میں کچھ اہم چیزیں ہو سکتی ہیں۔

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم ممکنہ طور پر برطانیہ میں سیاسی پناہ گزین کے طور پر رہیں گی جس کے لیے انہوں نے برطانوی حکومت کو درخواست بھی کر دی ہے۔

بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد کا آرمی چیف سے کیا رشتہ ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں