منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش میں پاکستانی اسٹار کرکٹر کو واپسی کا جعلی ٹکٹ دیدیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر محمد حارث کے بعد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کےلیے جانے والے ایک اور پاکستانی کرکٹر ڈھاکہ میں پھنس گئے۔

پاکستان کے جارح مزاج بیٹر خواجہ محمد نافع کو بنگلہ دیش میں مشکلات کا سامنا ہے، انھیں واپسی کے لیے جعلی ٹکٹ دیا گیا جس کے باعث وہ پاکستان واپس نہ آسکے، پاکستان واپس جانے کے لیے جو ٹکٹ دیا گیا وہ جعلی ہونے کے باعث فلائٹ میں سوار نہ ہوسکے۔

خواجہ نافع ڈھاکا ائیرپورٹ پر رکے ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی کرکٹر کو بی پی ایل فرنچائز نے اب تک پوری رقم کی ادائیگی بھی نہیں کی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فرنچائز حکام نے ہی جعلی ٹکٹ دیا، جب خواجہ نافنے جواب طلب کیا تو انھیں مناسب جواب بھی نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے وہ ایئرپورٹ پر رکے رہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے گئے پاکستانی کرکٹر محمد حارث سمیت کئی غیر ملکی کرکٹر بنگلہ دیش میں پھنس گئے تھے۔

بی پی ایل میں ٹیم دربار راج شاہی کی نمائندگی کرنے والے محمد حارث سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم کی جانب سے واپسی کے ٹکٹ سمیت مہمان کھلاڑیوں کو معاوضہ بھی ادا نہیں کیا گیا تھا۔

محمد حارث نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا تھا اور پی سی بی اس حوالے سے بنگلہ دیش بورڈ سے رابطے میں تھا جس کے بعد حارث کی پاکستان واپسی ممکن ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں