جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بنگلا دیش کے ایک اور سابق کپتان مشکل میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلا دیش ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کے بعد مشرفی مرتضیٰ بھی مشکل میں آگئے۔

بنگلا دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق کپتان شکیب الحسن کے بعد مشرفی مرتضیٰ کیخلاف طالب علموں پر حملے کے الزام کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس میں ان کے والد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ شیخ مصطفیٰ المجاہد الرحمان کی جانب سے ناریل صدر تھانے میں درج کروایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طالب علموں پر حملے کے الزام میں 90 افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے جس میں کرکٹر اور ان کے والد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سابق کپتان شکیب الحسن پر بھی بنگلا دیش میں قتل کے الزام میں مقدمہ درج ہے، کرکٹرپاکستان سے ٹیسٹ سیریز کے بعد واپس بنگلا دیش نہیں گئے تھے بلکہ  براستہ دبئی انگلینڈ چلے گئے تھے۔

ان کے خلاف بنگلہ دیش میں گزشتہ ماہ ہونے والے فسادات کے دوران ایک فیکٹری ملازم کے قتل کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

مقدمے میں مقتول کے والد رفیق الاسلام نے موقف اپنایا تھا کہ ان کے بیٹے روبیل کے قتل کے ذمے دار شکیب الحسن ہیں، اس مقدمے میں شکیب الحسن کے علاوہ سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد اور اداکار فردوس احمد سمیت 154 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں