ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بنگلادیش کے رکن پارلیمنٹ بھارت میں لاپتا ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں بنگلادیش عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ انوار العظیم تقریباً ایک ہفتے سے لاپتا ہیں جن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوار العظم 12 مئی کو کولکتہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایک دوست کے گھر پر رہائش اختیار کیا۔ وہ 14 مئی کو وہاں سے نکلے اور تب سے غائب ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق بنگلادیش کے رکن پارلیمنٹ کے لاپتا ہونے کی شکایت درج کروائی گئی، ہم نے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دیں، پولیس ان کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ ریاستی پولیس کے علاوہ ہم نے معاملے کے بارے میں بہار اور چھتیس گڑھ پولیس سے رابطہ کیا کیونکہ انوار العظیم کے موبائل کی آخری ٹاور لوکیشن بہار میں تھی، تحقیقات کو تیز کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

انوار العظیم کا موبائل فون 14 مئی سے بند ہے جس کی وجہ سے اہل خانہ ان سے رابطہ نہیں کر پا رہے۔ گزشتہ منگل کو جب وہ اپنے دوست کے گھر سے نکلے تو انہوں نے بتایا تھا کہ وہ رات یا اگلے دن واپس آ جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں