بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

غیرملکی کرکٹر نے اپنی ٹیم کو پاکستانی بولرز سے سیکھنے کا مشورہ دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلادیش کے جارح مزاج اوپنر تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کو پاکستانی بولنگ اٹیک سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

سابق کپتان رمیز راجا کے ساتھ یوٹیوب پر انٹرویو میں تمیم اقبال نے کہا کہ بنگلادیش کو پاکستان سے فاسٹ بولنگ کے گرُ سیکھنے چاہییں، پاکستان وہ ٹیم ہے جس سے ہمیں سکھینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میچز میں دونوں ممالک کے پلیئرز ایک جیسے پچز پر کھیلتے ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان ہمیشہ سے ٹاپ کلاس فاسٹ بولر تیار کرتا رہا ہے۔

- Advertisement -

تمیم اقبال نے کہا کہ اگر ہم وہ راستہ اپنائیں جس راستے پر پاکستان چل رہا ہے تو ہم بنگلادیش کرکٹ کی مدد کر سکتے ہیں یہ عمل خصوصاً فاسٹ بولنگ کے شعبہ کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آف اسپنر نے ہمیں بہت سے انٹرنیشنل میچز میں مشکلات سے دوچار کیا، سعید اجمل اپنے عروج کے زمانے میں ناقابل فہم بولر تھے آپ ان کی گیند کو ٹھیک سے سمجھ نہیں سکتے ، میں بھی ٹھیک سے سمجھ نہیں سکتا تھا۔

اوپنر کا کہنا تھا کہ اسپنرز پر ہمارے بہت زیادہ انحصار، بھروسہ اور اعتماد کی وجہ سے ہم پاکستان جیسے فاسٹ بولرز تیار نہیں کر سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں