تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

بی پی ایل ڈرافٹ: کونسے پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے؟

ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)  2023 میں کئی پاکستانی بیٹرز اور بولرز چھکے، چوکے لگاتے اور وکٹیں اڑاتے نظر آئیں گے۔

بی پی ایل ٹی 20 میں ڈرافٹ کا عمل مکمل کرلیا گیا جس میں پاکستانی پلیئرز کو مختلف ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق شعیب ملک، محمد نواز اور حارث رؤف رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ، اعظم خان، وہاب ریاض کھلنا ٹائیگر کا حصہ بن گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی، محمد رضوان، حسن علی اور ابرار احمد کومیلا وکٹورینز سے کھیلیں گے جبکہ حیدر علی، افتخار احمد، لیگ اسپنر عثمان قادر اور محمد وسیم جونیئر فارچون بریشل کی نمائندگی کریں گے۔

شائلٹ اسٹرائیکرز نے محمد حارث اور محمد عامر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جبکہ شان مسعود اور سلمان ارشاد ڈھاکا ڈومینیٹرز سے کھیلتے دکھائی دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بی پی ایل کے لیے تاحال 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کیا ہے جن میں محمد نواز، شعیب ملک، وہاب ریاض، حسن علی، خوشدل شاہ ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -