اشتہار

بنگلا دیش انڈر 19 کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بنگلا دیش انڈر 19 کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

مہمان اسکواڈ ایک چار روزہ اور 5 ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے یکم سے 19 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی، یہ تمام 6 میچز 4 سے 18 نومبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

- Advertisement -

محدود طرز کے میچز 45 اوورز پر مشتمل ہوں گے۔

بنگلا دیش انڈر 19 نے آخری مرتبہ نومبر 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد چار روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، جو ڈرا ہو گیا تھا۔

آئی سی سی کے قواعد کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کے لیے کھلاڑی کا 31 اگست 2004 کو یا اس کے بعد پیدا ہونا لازمی ہے۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ سا ل 2022 پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کی میزبانی کا سال ہے، لہٰذا وہ نومبر میں بنگلا دیش انڈر 19 ٹیم کا خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ 15 سالوں میں پاکستان میں پہلی جونیئر بین الاقوامی سیریز ہوگی، ایک چار روزہ اور پانچ محدود طرز کی کرکٹ کے میچز پر مشتمل یہ سیریز دونوں اطراف کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرے گی۔

سیریز کے لیے قومی انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

شیڈول:

یکم نومبر – بنگلا دیش انڈر 19 ٹیم کی آمد

4 تا 7 نومبر – چار روزہ میچ

10 نومبر – پہلا ایک روزہ میچ

12 نومبر – دوسرا ایک روزہ میچ

14 نومبر – تیسرا ایک روزہ میچ

16 نومبر – چوتھا ایک روزہ میچ

18 نومبر – پانچواں ایک روزہ میچ

19 نومبر – بنگلا دیش کی انڈر 19 ٹیم کی وطن واپس روانگی

Comments

اہم ترین

مزید خبریں