تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بنگلادیش وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستانیوں سے ہاتھ ملانے کی قسم توڑ دی

بنگلادیشی وزیرِاعظم حسینہ واجد کی پاکستانی کھلاڑیوں سے نفرت اور بے اعتنائی ختم ہوتی نظر آ رہی ہے، بنگلادیش وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستانیوں سے ہاتھ ملانے کی قسم توڑ دی۔

ڈیس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں انھوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملاکر کفر توڑ دیا، رواں سال پاکستان اور بنگلادیش میں شیڈول دورے میں حسینہ واجد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر چلی گئی تھی، ماضی میں بھی حسینہ واجد نے پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات بگڑانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

بنگلادیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی پرچموں کی بہار آئی تو حسینہ واجد گھبرا گئی اور انوکھی پابندی لگادی کہ دوسرے ممالک کے پرچم نہیں لہرائے جاسکتے۔

حسینہ واجد کی پاکستان سے نفرت یہیں ختم نہیں ہوئی، دوہزار بارہ کے ایشیا کپ فائنل میں شاہینوں نے ڈھاکا میں انکی ٹیم کو ھرایا تو بنگلادیشی وزیراعظم مصباح الیون کو انعامات دئیے بغیر ہی میدان بدر ہوگئی تھی، پر ڈس ایبل ٹیم پر انکا بس نہ چل سکا۔

Comments

- Advertisement -