تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بنگلور، مہمان بن کرمختلف ہوٹلوں سے 120 ٹی وی چرانے والا ملزم گرفتار

بنگلور : مختلف ہوٹلوں میں قیام کرنے کے بہانے ٹی وی چرانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ملزم نے چار ماہ میں 120 سے زیادہ ٹی وی چرائے تھے.

تفصیلات کے مطابق بنگلور کے مختلف ہوٹلوں کی انتظامیہ نے کمروں سے ٹی وی غائب ہونے کی شکایت درج کرائی تھی کہ ہوٹل کے کمروں میں نصب ایل ای ڈیز اور ٹی وی تواتر کے ساتھ چوری ہو رہے ہیں اور انتظامیہ تاحال چور کا تعین کرنے میں ناکام رہی ہے.

پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ہوٹلوں میں آنے والے والے مسافروں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال شروع کی تو ایک نام جو تمام ہوٹلوں میں یکساں طور پر پایا گیا وہ واسو دیو ننایہ کا تھا جس کی تلاش شروع کردی گئی.

پولیس جلد ہی اس شخص کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئی اور ملزم کو چوری شدہ 120 ایل ای ڈیز اور ٹی وی کے ساتھ اس کے گھر سے گرفتار کر کے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا جہاں اس کے خلاف 24 مقدمات درج ہیں.

ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ شخص ایک بڑے سُوٹ کیس کے ہمراہ چیک ان کیا کرتا تھا اور ہمیشہ اچھے برتاؤ اور رویے کا مظاہرہ کیا کرتا تھا جس کی وجہ سے کبھی اس پر چوری یا دھوکہ دہی کا شک نہیں ہوا.

دوسری جانب پولیس ریکاڑد کوئی اور کہانی سنا رہی ہے، نہایت معصوم اور بھولا نظر آنے والا یہ شخص جسے ہوٹل انتظامیہ اچھے اخلاق کا مالک سمجھتی تھی وہ اس سے قبل بھی ٹی وہ چوری کے الزام میں گزشتہ ماہ ہی گرفتار ہوچکا ہے.

بنگلور پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری میں ٹی وی خریدنے والے بیوپاری نے اہم کردار ادا کیا ہے کیوں کہ جب واسو دیو ننایہ ٹی وی بیچنے آیا اور اتنے سارے ٹی وی کی ایک ساتھ فروخت کی خاطر خواہ وجہ نہ بتاپا تو اُس نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -