پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

بینک اکاونٹ میں کتنی رقم قانونی طور پر محفوظ ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینک ڈپازٹ محفوظ ہونے کے حوالے سے اہم بیان آگیا ، اب اکاؤنٹ میں موجود کتنی رقم محفوظ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں بینک ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے بتایا کہ بل کے تحت بینکوں میں 5لاکھ روہے تک رقم کو قانونی تحفظ ہوگا، اس سے پہلے ڈھائی لاکھ روپے تک ڈیپازٹس کو تحفظ حاصل تھا۔

- Advertisement -

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بینکوں کےکلاسیفائڈ لونزکی پروٹیکشن 100فیصد سے زائد ہے، جس پر سلیم مانڈوی والا نے کہا ڈپٹیاس قانون میں میکروفنانس بینکوں کو شامل کیا گیا ہے توڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ میکروفنانس بینکس میں کچھ عمومی مسائل ہیں۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے مسائل حل کرنےکی شرائط رکھی ہیں، خواہش ہے میکروفنانس بینک کو بھی ڈیپازٹ پروٹیکشن میں لائیں، کمرشل بینکوں کی طرح میکرو فنانس بینکوں کابھی فریم ورک ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ساری چیزیں آئی ایم ایف کیوں بتاتا ہے خود کیوں نہیں کرتے، جس پر ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ گورنر عشرت حسین کےدور میں سوچا گیا تاہم آئی ایم ایف نہیں مانا، عالمی مالیاتی اداروں کے نکتہ نظر میں اب تبدیلی آگئی ہے،بل میں سنگل ممبرکمپنیز،ٹرسٹ،این جی اوز ،غیر منافع بخش اداروں کوتحفظ دے رہےہیں، بل میں بڑی کمپنیاں شامل نہیں ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں