جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

حج قرعہ اندازی کی رقم میں خورد برد کرنے والا بینک منیجر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

حج قرعہ اندازی کی رقم میں لاکھوں روپے کی خوردبرد کرنے والے نجی بینک کے منیجر اشفاق قادر کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حج قرعہ اندازی کی رقم میں لاکھوں روپے کی خوردبرد کرنے والے ملزم اشفاق قادر کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم نجی بینک کا منیجر ہے۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کیس کی تحقیقات کررہا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حج قرعہ اندازی کے لیے جمع کرائی گئی رقوم میں ملزم نے لاکھوں روپے کی رقم خورد برد کی۔

خوردبرد کی گئی رقم حج کی قرعہ اندازی میں ناکام افراد کوقابل واپسی رقم میں سےہے۔

ذرائع کے مطابق رقم ملزم نے بطور منیجر کھارادر برانچ سے جوائنٹ اکاؤنٹ میں منتقل کی جو اس نے اہلیہ کے ساتھ نجی بینک کی برانچ میں کھول رکھا تھا۔

خوردبرد کے لیےملزم نےنجی بینک کےہیڈآفس سےپےآرڈرزجاری کیے جب کہ برانچ کی خاتون افسر کے اکاؤنٹ سے بھی رقم منتقل کی۔
ایف آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے مختلف کھاتیداروں کی رقم سےکریڈٹ کارڈکی ادائیگیاں کیں جو بینک کی5 برانچزکےکھاتوں سے37بارکی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم نےفراڈ کے لیے 4 جونیئرافسران کی آئی ڈیزبھی چوری کرکےاستعمال کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں