لندن: بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں مذید کمی کر کے نئی شرح سود 0.1 فیصد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 0.75فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کی تھی اور وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر آج شرح سود میں مذید کمی کی ہے۔
بینک آف انگلینڈ کے مطابق شرح سود میں کمی کرنے کا مقصد کاروباروں کے لیے اس مشکل وقت میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
گزشتہ ہفتے برطانوی وزیرخزانہ نے 330 ارب پاؤنڈز پیکج کا اعلان کیا تھا جس سے چھوٹے کاروباروں کو 25000 پاؤنڈز تک ریلیف دیا جائے گا جبکہ تین ماہ کے لئے گھروں کی اقساط بھی فریز کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے جہاں قیمتی جانی نقصان ہوا ہے وہیں عالمی معیشت کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔
عالمی تجارت کی معطلی، اقتصادی سرگرمیوں اور سیاحت میں کمی کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت گراوٹ کا شکار ہے جس کے سبب بینکوں نے شرح سود میں کمی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتےہوئے شرح سود میں کمی کردی ہے، شرح سود 75 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد 13.25فیصد سےکم کر کے12.50پر آگئی۔