جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سڑکوں پر نوٹوں کی بارش، شہری رقم لوٹتے رہے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

براسیلیا: برازیل میں بینک ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات وہی جہاں درجنوں ملزمان نے تقریباً 4 بینکوں کا سفایا کیا اور فرار ہونے کے لیے سڑکوں پر کرنسی نوٹ لٹاتے رہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعدد مسلح ڈکیتوں نے برازیل کے شہر سری کیوما میں چار بینکوں کو لوٹا اور بھاگتے ہوئے سڑکوں پر نوٹ اڑاتے گئے تاکہ شہری رقم اٹھانے پر مجبور ہوجائیں اور انہیں کچھ نہ کہیں، روڈز پر بکھرے نوٹوں کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو میں مقامی افراد نوٹ لوٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ رات گئے ڈکیتی کی اس بڑی واردات کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں پولیس افسر بھی شامل ہے۔

Video footage shows the bank robbers park a white vehicle as two wait outside during the siege.

مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ ڈکیتوں کی تعداد 30 کے قریب تھی جو 10 گاڑیوں میں آئے تھے، اس دوران ملزمان نے پورے شہر کو یرغمال بنائے رکھا اور منظم طریقے سے بینکوں کو لوٹ کر رفوچکر ہوگئے۔ اس بڑی واردات کے ردعمل میں برازیل کی شوبز شخصیات نے بھی افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے سری کیوما کے میئر مسٹر سروارو نے سوشل میڈیا پر اپنا بیان جاری کیا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہیں توکہ پولیس اپنی ذمے داری آسانی سے نبھا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں