جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

سعودی عرب: کرفیو میں نرمی کے بعد تمام بینکس کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی مانیٹری اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں تمام بینکس اور  ترسیلات زر (ریمیٹنس) کے مراکز 31 مئی سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

سعودی گیزیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مرکزی نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کاروبار کو انتظامیہ کی اجازت کے بعد  مرحلہ وار  کھولا جائے گا اور تمام اداروں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ کرونا کے حوالے سے دی جانے والی ایس او پیز پر عمل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اُن کے ملازمین بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

رپورٹ کے مطابق تمام دفاتر اور کاروباری مراکز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب اُن کے ملازمین واپس آئیں تو انہیں کام کے دوران محفوظ ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ کرونا سے محفوظ رہتے ہوئے پرسکون انداز میں احسن طریقے سے ملازمت کرسکیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

علاوہ ازیں تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی اپنے ملازمین کو مرحلہ وار واپس بلائیں اور اکتیس مئی سے صارفین کو تمام سہولیات فراہم کریں۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سعودی عرب میں اکتیس مئی سے تمام بینکس معمول کے مطابق کھلیں گے، کرفیو کے دوران بینک کے ملازمین کو خصوصی پاس بھی دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنا سکیں۔

سعودی عرب کی مانیٹری اتھارٹی نے تمام بینکس اور ترسیلات زر کے دفاتر کو ہدایت جاری ہے کہ وہ اکتیس مئی بروز اتوار سے مکمل کام شروع کردیں۔

اتھارٹی نے بینکس کھلنے کی اجازت فرمانروا کے حکم کے بعد دی جس میں انہوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے اور کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں وزارت برائے افرادی قوت نے بھی تمام نجی اداروں کو اجازت دی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے اکتیس مئی سے اپنے ملازمین کو دفتر بلا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے نجی ملازمین کو دفاتر سے کام کرنے کی اجازت دے دی

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ دنوں کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا جس کے مکہ اور مدینہ کے علاوہ مملکت کے دوسرے شہروں میں معمولاتِ زندگی بحال ہوگئے ہیں، شہری اس دوران احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں