تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

متوسط افراد کے لئے بڑی خبر، مکانات کے لیے سستے قرضوں کی منظوری

بینکوں نے مکانات کے لیے 180 ارب روپے کے سستے قرضوں کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینکوں نے ‘میرا پاکستان میرا گھر’ اسکیم کے تحت حالیہ سرگرمی میں اضافے کے پیشِ نظر ہاؤسنگ قرضوں کی سہولت سے استفادے کے لیے درخواستیں کئی گنابڑھ جانے کے سبب قرضوں کی منظوری اور فراہمی کے حوالےسے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

گیارہ اپریل 2022ء تک بینکوں کو مکاناتی قرضوں کی مد میں 409 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہوئیں، جن کا حجم گذشتہ برس محض 57 ارب روپے تھا، یعنی اس میں 7 گنا سے زائد اضافہ ہوا۔ اس میں سے بینکوں نے 180 ارب روپے کی درخواستیں منظور کیں اور 66 ارب روپے کے قرضے تقسیم کیے۔ اس طرح ایک سال قبل اپریل 2021کی نسبت قرضوں کی منظوری 11 گنا سے زائد رہی، جب بینکوں نے صرف 16 ارب روپے کے قرضے منظور کیے تھے۔

ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے کے لیے مجموعی قرضوں کے حوالے سے بھی بینکوں کا رجحان اسی طرح کا رہا۔ گذشتہ برس کے 204 ارب روپے کی نسبت 31 مارچ 2022ء تک بینکوں کے ہاؤسنگ اور تعمیراتی قرضوں کا حجم تقریباً دگنا یعنی 404 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ بینکو ں نے ہاؤسنگ اور تعمیراتی قرضے بڑھانے کے حوالے سے 2022ء کی پہلی سہ ماہی کا 405 ارب روپے کا ہدف تقریباً 100 فیصد حاصل کرلیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے حکومتِ پاکستان کی مدد سے ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے کے لیے قرضے بڑھانے، ملک میں مکانات میں مناسب اضافہ کرنے اور تعمیراتی شعبے کی سرگرمیوں تقویت دینے کی خاطر جولائی 2020ء سے لے کر اب تک متعدد اقدامات کیے ہیں۔

اکتوبر 2020ء میں حکومتِ پاکستان نے ان کوششوں کو جلا بخشتے ہوئے حکومتی مارک اپ سبسڈی اسکیم متعارف کرائی، جسے عرفِ عام میں میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کہا جاتا ہے۔

یہ اسکیم روایتی اور اسلامی دونوں طرز پر دستیاب ہے، جس سے بینکوں کو آبادی کے پست تا متوسط آمدنی والے طبقات کو گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لیے سستے قرضے فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Comments

- Advertisement -