اشتہار

حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بینک آج کھلے رہیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی درخواستیں وصول کرنے کیلئے نامزد بینک آج اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے، ریگولر یا اسپانسرشپ حج اسکیم میں درخواست جمع کروانے کیلئے قریبی بینک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر کا اجرا کیا ہے، 12 دسمبر تک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر غور کیا جارہا ہے، 11 روز میں 20 ہزار 556 درخواستیں ملک بھر سے جمع ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے میں صرف 4 دن باقی ہیں، سرکاری اسکیم کے تحت حج کے لئے شہریوں کی درخواستوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

خیال رہے آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں