جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

موڈیز نے پاکستان کے بینکاری نظام کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : موڈیز نے پاکستان کے بینکاری نظام کا آئوٹ لک منفی سے مستحکم کردیا۔

موڈیز انویسٹر سروسزکی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق پاکستانی بینکوں کے ڈیپازٹس کاطریقہ کار مثبت ہے، موڈیز کہتا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سےترسیلات زرکا سلسلہ بڑھے گا جس سے بینک ڈیپازٹس کو فروغ ملے گا۔

پاک چائنا کاریڈور کے توانائی منصوبوں سے بجلی کا بحران حل ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام کےتحت جاری معاشی اصلاحات بھی حوصلہ افزا ہیں۔

موڈیز نےرواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو چار فیصد رہنےکی پیشگوئی کی ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں