اسلام آباد : وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار کم لاگت گھروں کے لیے قرضوں کی 200 ارب روپے سے زائد کی درخواستیں موصول ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عوام کیلئے اپنا گھر اپنا خواب ممکن بنا رہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار 200 ارب روپے سے زائد کی کم لاگت گھروں کے لئے قرضوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہے، اب تک 78ارب کے قرض منظور اور 18ارب روپےکےقرض فراہم کردیےگئے، حکومت نےبینکوں کوقرض منظوری کاعمل تیزکرنےکی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان عوام کے لئے اپنا گھر اپنا خواب ممکن بنارہے ہے۔
تاریخ میں پہلی بار کم آمدن گھروں کی درخواستیں 200ارب سے تجاوز کرگئیں،اب تک78ارب کے قرض منظور،18 ارب روپے کے قرض فراہم کیے جاچکے ہیں۔
حکومت اور مرکزی بینک نے بینکوں کو قرض منظوری کا عمل مزیدتیزکرنے کی ہدایت کردی— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) October 29, 2021
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کم لاگت والے گھروں کے قرضے کیلئے 57ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں ، جس میں سے 23ہزاردرخواستیں قرضوں کے لئےمنظور ہوچکی ہے، باقی درخواستوں کی منظوری کاعمل جاری ہے، قرضوں کیلئےدرخواستوں میں روزانہ کی بنیادوں پر اضافہ ہورہاہے۔
کم لاگت والے گھروں کے قرضے کے لئے 57 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہے جس میں 23 ہزار درخواستیں قرضوں کے لئے منظور ہوچکی ہے بقیہ درخواستوں کی منظوری کا پراسیس جاری ہے۔ کم آمدن والے افراد کی جانب سے گھروں کے لئے قرضوں درخواستوں میں روزانہ کی بنیادوں پر اضافہ ہورہا ہے۔ https://t.co/ekyxVpoy3J
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) October 29, 2021