ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

اپنے گھر کا خواب ممکن : پہلی بار 200 ارب روپے سے زائد قرضے کی درخواستیں موصول

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار کم لاگت گھروں کے لیے قرضوں کی 200 ارب روپے سے زائد کی درخواستیں موصول ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عوام کیلئے اپنا گھر اپنا خواب ممکن بنا رہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار 200 ارب روپے سے زائد کی کم لاگت گھروں کے لئے قرضوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہے، اب تک 78ارب کے قرض منظور اور 18ارب روپےکےقرض فراہم کردیےگئے، حکومت نےبینکوں کوقرض منظوری کاعمل تیزکرنےکی ہدایت کردی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کم لاگت والے گھروں کے قرضے کیلئے 57ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں ، جس میں سے 23ہزاردرخواستیں قرضوں کے لئےمنظور ہوچکی ہے، باقی درخواستوں کی منظوری کاعمل جاری ہے، قرضوں کیلئےدرخواستوں میں روزانہ کی بنیادوں پر اضافہ ہورہاہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں