کراچی : کل سے ملک بھر میں بینک 3دن کیلئے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تمام کمرشل بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک دن بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے 12 ربیع الاول یکم دسمبر کو عید میلادالنبیؐ کے موقع پربینک ہالیڈے کا اعلان کیا ہے۔
تعطیل کے باعث سٹیٹ بینک آف پاکستان، اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان اور تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی ادارے جمعہ کو بند رہیں گے۔
جبکہ 2اور3دسمبر بالترتیب ہفتہ اور اتوار تعطیلات کے باعث بینکس بند رہیں گے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی 3 دن بند رہیں گی۔