لاہور :کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کی پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف سامنے آیا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بھرتی 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کی سہولت کاری کیلئےبھرتی 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بروقت کارروائی کی تاہم کالعدم تنظیم سےمتعلق رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی بھجوا دی گئیں ہیں۔
رپورٹ میں کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم نےگوجرانوالہ ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم ،سرگودھا سے بھرتیاں کیں، کالعدم تنظیم نے پنجاب میں مقامی سہولت کاری کے لیے بھرتیاں کیں ،رپورٹ
گرفتار افراد کی عمر16 سے 23کےدرمیان ہیں، سائبر پیٹرولنگ ،انٹیلی جنس انفارمیشن پر آن لائن بھرتی مہم نیٹ ورک بریک کیا تاہم سائبر پیٹرولنگ کےدوران ریاست مخالف عناصرکی مانیٹرنگ کاعمل تیزکردیاگیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین تک رسائی کرنے والے الگورتھم کی نشاندہی کی جارہی ہے۔