ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

بنوں میں بیک وقت 3 مختلف جگہوں پر پولیس پر دستی بم حملے

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں : خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بیک وقت دو پولیس اسٹیشنز اور ایک پولیس چوکی پر دستی بم حملے کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بیک وقت تین مختلف جگہوں پر پولیس پر دستی بم حملے ہوئے ، دہشت گردوں نے دو پولیس اسٹیشنز اور ایک پولیس چوکی پر دستی بم حملے کیے۔

پولیس حکام نے بتایا دستی بم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام اہلکار محفوظ رہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ تھانہ بکاخیل، تھانہ غوری والا پر دستی بم اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، دہشت گردوں نے خوجڑی پولیس چوکی پر بھی دستی بم پھینکے۔

جس کے بعد پولیس کی فوری جوابی کارروائی سےدہشت گرد فرارہوگئے، پولیس اورحملہ آوروں کےدرمیان 20منٹ تک مقابلہ جاری رہا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے بنوں کینٹ میں 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کیا تھا، اس دوران بیک وقت کئی دھماکے ہوئے، جن سے قریبی گھر مہندم ہونے سے لوگ شہید اور زخمی ہوئے تھے۔

بزدلانہ حملے میں 12معصوم شہری شہید اور 32 کے زخمی ہوئے ، دھماکے میں 2 ٹریکٹر استعمال کیے گئے، اور مجموعی طور پر 7 ہزار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، جب کہ دہشت گرد کارروائی کے لیے رکشے میں آئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں