بنوں: کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، طاؤس خیل قبیلے کے جرگے میں سیکڑوں مقامی افراد نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ بنوں میں منعقد ہونے والے طاؤس خیل قبیلے کے جرگے میں 280 سے زائد مقامی افراد شریک ہوئے، اس جرگے کا مقصد دہشت گردی کے خدشات پر مشاورت کرنا تھا، علاقے کی حفاظت کیلئے 30 سے 40 افراد پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
جرگے سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ بنائی گئی کمیٹی کو مقامی انتظامیہ کا تعاون حاصل ہوگا، جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ مقامی بزرگ مشکوک گھروں کا دورہ کریں گے۔
کرم گرینڈ جرگہ امن معاہدے میں کیا لکھا گیا؟ اہم مندرجات سامنے آگئے
جرگے نے فیصلہ کیا کہ فتنہ پرور عناصر کو وارننگ دی جائے گی، قانون کے حوالے کیا جائےگا، دہشت گردوں کی موجودگی پر لاؤڈاسپیکر سے اعلان کیا جائےگا۔
علاقہ مکینوں نے دہشت گردوں کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا، فیصلہ کیا گیا کہ غیرقانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔
’سوات میں امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا‘؛ گرینڈ جرگہ میں حکام کی یقین دہانی