بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

’سوات میں امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا‘؛ گرینڈ جرگہ میں حکام کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

سوات میں موجودہ سکیورٹی صورتِ حال پر ہونے والے گرینڈ جرگہ میں حکام نے علاقہ میں امن ہر قیمت پر برقرار رکھنے کی یقین دہانی کروا دی۔

مینگورہ میں ہونے والے گرینڈ جرگہ میں سوات، بونیر، شانگلہ کی سیاسی قیادت، اساتذہ، طلبہ، علما، مقامی عمائدین سمیت آئی جی ایف سی فرنٹیئر کور نارتھ، چیف سیکرٹری و آئی جی خیبر پختوان خوا نے شرکت کی۔ جرگہ میں امن و استحکام یقینی بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ حکام نے شرکا کو امن قائم رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

مزید پڑھیں: سوات میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا: ’کسی گروہ یا فرد کو امن و معاشی سرگرمیوں کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سوات کے بہادر عوام کی حمایت سے فورسز نے طویل جدوجہد سے امن قائم کیا، سوات کے امن کے لیے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، چند عناصر مذموم مقاصد کے لیے عدم استحکام کی کوشش میں ہیں۔‘

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ جو بھی قیمت چکانی پڑے، ریاستی رٹ بحال رکھی جائے گی۔

گرینڈ جرگہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکا نے کہا: ’امن دشمنوں کے خلاف پہلے بھی اکٹھے تھے اور اب بھی ہیں، ہمارے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوگی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں