پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

بنوں : تھانہ بکاخیل پر دہشت گردوں کی حملے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں : تھانہ بکاخیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ، پولیس جوانوں کی بھرپوراوربروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بکاخیل پر دہشت گردوں کی حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے بتایا کہ جوانوں نے دہشت گردوں کی نقل وحرکت تھرمل کیمرے سے دیکھی، اہلکاروں نے دہشت گردوں کو سنبھلنے کا موقع دیے بغیر فائرنگ کی۔

پولیس جوانوں کی بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی سےدہشت گرد فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں : بنوں میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا

یاد رہے گذشتہ ہفتے بنوں میں پولیس پوسٹ دھڑے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا تاہم چوکی کے پولیس اہلکاروں کی فوری کارروائی سے حملہ ناکام بنایا۔

سینٹرل پولیس آفس نے بتایا تھا کہ فتنہ الخوارج کے 19 ،18 دہشت گرد جن میں سے کچھ 8 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔

سینٹرل پولیس آفس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد آئی ٹی کیمرے کو نشانہ بنا کر مربوط حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی تاہم بھر پور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد بھاگنے پر مجبورہوئے تھے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں