اشتہار

بنوں: انسدادپولیومہم کا بائیکاٹ، تاجر تنظیمیوں‌ میں‌ دھڑے بندی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ کے علاقے بنوں سے تعلق رکھنے والی تاجر تنظیموں نے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں سے تعلق رکھنے والے چھوٹے تاجروں نے حکومت کی جانب سے عائد ہونے والے ٹیکسز کے خلاف احتجاج کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے انسداد پولیو ڈاکٹر بابر بن عطا نے متعلقہ حکام کو تاجروں سے رابطے اور مذاکرات کا ٹاسک دیا تھا جس میں بہت اہم پیشرفت سامنے آئی۔

- Advertisement -

بائیکاٹ کا اعلان کرنے والے تاجروں کو جب انسداد پولیو مہم کی حساسیت کے حوالے سے علم ہوا تو اُن میں سے بیشتر نے بائیکاٹ کا اعلان واپس لینے کا فیصلہ کیا۔  تین تاجر تنظیموں نے بائیکاٹ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے نام پر بلیک میلنگ اور ہڑتال نہیں کی جائے گی، ذاتی مفادات کے لیے مہم کو نشانہ بنانا صریحاً غلط ہے۔ دوسری جانب صدر بنوں ٹریڈر ایسوسی ایشن شاہ وزیر خان تاحال ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔

مزید پڑھیں: بنوں کے تاجروں کا ٹیکس سے بچنے کیلئے انسدادپولیومہم کے بائیکاٹ کا اعلان

خیال رہے رواں سال پولیو کے سب سے زیادہ کیسز بنوں سے رپورٹ ہوئے، مفاد پرستوں اقدامات سے انسداد پولیو مہم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ، جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص مجروح ہوتا ہے۔

دوسری جانب انسداد پولیو کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی بابر بن عطا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ اس بات سے انکار نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہوگئی مگر پولیو مہم سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے، بنوں کے تاجروں سے درخواست ہے پولیو مہم کا بائیکاٹ نہ کریں۔

بابربن عطا کا کہنا تھا کہ مہنگائی کیخلاف احتجاج آپ کاحق ہے لیکن بچوں کا مستقبل داؤپر نہ لگائیں، پولیو کے اس مرتبہ کیسز کا 70فیصد تعلق بنوں سے ہے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا پولیو سے متعلق دنیا بھرکی نظر پاکستان پر ہے، پولیو کا ایک بھی کیس ہوتا ہے تو اسےعالمی سطح پر اٹھایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں