ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سینیٹ‌ کی خالی نشست پر انتخابات، بی اے پی کے محمد خالد بزنجو کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: سینٹر حاصل بزنجو کی وفات کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد خالد بزنجو کامیاب ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پولنگ کا انعقاد کیا گیا، بلوچستان عوامی پارٹی نے میر خالد بزنجو جبکہ جمعیت علما اسلام نے غوث اللہ کو بطور امیدوار نامزد کیا تھا۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے میں ایک گھنٹہ باقی تھا تو 64 اراکین میں سے 59 ووٹ کاسٹ کرچکے تھے، جس کے بعد بقیہ نمائندوں نے بھی آکر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹ کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ کے دوران ڈالے جانے والے ووٹ میں سے دو مسترد ہوئے۔

الیکشن کمشنر کے مطابق بلوچستان سےسینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پربلوچستان عوامی پارٹی کے محمد خالد بزنجو سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیشنل پارٹی کے رہنما میرحاصل بزنجو انتقال کرگئے

یاد رہے کہ مذکورہ نشست سابق سینٹر میر حاصل بزنجوکی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ میر حاصل بزنجو طویل عرصے سے کینسر کی جنگ لڑ رہے تھے مگر 20 اگست 2020 کو وہ ہار گئے اور دوران علاج چل بسے تھے۔

میر حاصل بزنجو کون تھے؟

میر حاصل بزنجو سابق گورنر بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے صاحبزادے تھے، انہوں نے 70 کی دہائی میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے سیاست کا آغاز کیا۔

میر حاصل بزنجو نے 1988 میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور نال سے انتخابات میں حصہ لیا، وہ 1989 میں پاکستان نیشنل پارٹی کی سرگرمیوں میں زیادہ فعال رہے۔

انہوں نے 1990 میں انتخابات میں حصہ لیا اور پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، میر حاصل بزنجو 1996 میں پاکستان نیشنل پارٹی کے صدر منتخب ہوئے، 1997 کے انتخابات میں وہ دوسری بار اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

مشرف دور میں حکومت کے خلاف تقریر کرنے پر حاصل بزنجو کو قید کاٹنا پڑی، 2002 میں حاصل بزنجو کی پارٹی اور بلوچ نیشنل موومنٹ کا الحاق ہوا، وہ پارٹی کے پہلے کنونشن میں جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔

میر حاصل بزنجو پارٹی کے دوسرے کنونشن میں سینئر نائب صدر منتخب ہوئے، وہ 2009 میں بلوچستان سے سینیٹر بھی منتخب ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں