تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سابق وزرا اور ارکان اسمبلی کی پیپلزپارٹی میں جلد شمولیت متوقع

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مختلف ارکان اسمبلی اور سابق وزرا کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان جلد متوقع ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مختلف ارکان اسمبلی اور سابق وزرا نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیے ہیں جن میں میر ظہور بلیدی، عارف جان محمد حسنی، میر سلیم کھوسہ، میر عاصم کرگیلو ودیگر شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میر ظہر بلیدی کے پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بی اے پی کے عارف جان محمد حسنی، میر سلیم کھوسہ سے بھی پیپلزپارٹی کے رابطے ہوئے ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی جارہی ہے۔

بے اے پی کے میر عاصم کردگیلو، آغا شکیل درانی کے ساتھ بھی پیپلزپارٹی کے معاملات حتمی مراحل میں ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے رؤف رند اور میر اصغر رند سے بھی رابطے ہوئے ہیں دونوں رہنماؤں کی شمولیت کے حوالے سے جلد اہم پیشرفت متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -