اشتہار

آنکھوں کی صفائی کرنے والا حجام

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے دارالحکومت میں آنکھوں کی صفائی کرنے والے نائی نے دھوم مچادی، تجربے کار شخص کے پاس آنے والے افراد کا ماننا ہے یہ آنکھوں کی اس طرح سے صفائی بصارت کو تیز بناتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہم نے چہرے یا جسم کے دیگر حصوں کے شیو کے بارے میں تو سُنا ہے مگر چین میں ایک ایسا نائی بھی موجود ہے جو آنکھوں کی حجامت (شیو) کرتا ہے۔

آنکھوں کو جسم کا بہت ہی نازک حصہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ زرا سی چوٹ لگ جانے سے انسان بصارت سے محروم ہوجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر شخص اس معاملے میں بہت محتاط رہتا ہے۔

- Advertisement -

چین کے دارالحکومت کے فٹ پاتھ پر بیٹھا ’ژیونگ گوواؤ‘  بصارت تیز کرنے اور انہیں بیماریوں سے دور رکھنے کے لیے عطائی علاج اور آنکھ کے اندر کی صفائی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کلہاڑی سے بال کاٹنے والا روسی حجام

آنکھوں کی صفائی چین کی قدیم روایت ہے تاہم طبی ماہرین نے اس طرح سے صفائی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ نقصان سے بچنے کے لیے اس عمل سے گریز کریں۔

صفائی کروانے والے افراد کا ماننا ہے کہ اس عمل سے آنکھوں کے پپوٹوں میں جمنے والی گرد ختم ہوجاتی اور کسی بھی قسم کی بندش ختم ہوجاتی ہے اس وجہ سے یہ عمل کافی سکون دیتا ہے اور اس سے بینائی بھی تیز ہوتی ہے۔

ژیونگ گوواؤ کی عمر اس وقت 62 سال ہے اور وہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ کام سرانجام دے رہے ہیں، عطائی ڈاکٹر یا حجام کا کہنا ہے کہ وہ فی بندہ 10 یورو فیس لیتے ہیں اور سر کے بالوں کی طرح آنکھوں کی صفائی بھی کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ ابتدائی ایام میں تو بہت زیادہ خوف محسوس ہوتا تھا کہ کہیں کسی کی آنکھ کو نقصان نہ پہنچے تاہم مسلسل کام کرنے سے اب مہارت حاصل ہوگئی ہے اور اب یہ کام کافی آسان بھی لگنے لگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں