اشتہار

اسپین کا شہر بار سلونا بھی پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا میں شہدا کی بے حرمتی، فوجی تنصیبات پر جلاؤ گھیراؤ پر اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجاً سڑکوں پر آکر غم و غصے کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کا شہر بارسلونا بھی پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، شہدا کی بے حرمتی، فوجی تنصیبات پرجلاؤگھیراؤ پر اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجاً سڑکوں پر آکر غم و غصے کا اظہار کیا۔

سمندر پار محب وطن پاکستانیوں نے بارسلونا میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا اہتمام کیا ، ریلی کا اہتمام ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کی جانب سے کیا گیا۔

- Advertisement -

ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے، شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے ہر قربانی دیں گے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، کوئی شخص یا جماعت کراس کرے گی تو پیچھا کریں گے۔

ریلی کےشرکا نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ہماری امیدوں کا مرکز صرف پاکستان ہے، ہم اس کی بقا کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شرکا نے مطالبہ کیا کہ شر پسندوں کیخلاف کڑی سے کڑی اور سخت کارروائی کی جائے اور شہداکی یادگاروں سمیت دیگر اشیا کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں