اشتہار

لیویز کا خان محمد مری کی اہلیہ، بیٹی اور 3 بیٹوں کی بازیابی کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

بارکھان : لیویز نے دکی اور ڈیرہ بگٹی سے محمدخان مری کی اہلیہ سمیت 4 بچوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بارکھان لیویز نے خان محمد مری کی اہلیہ، بیٹی اور تین بیٹوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کردیا تاہم کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

لیویز رسالدار کوہلو شیر محمد مری نے اے آروائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ کوہلو اور لورالائی بارکھان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

- Advertisement -

کارروائی کرکے خان محمد مری کی اہلیہ، بیٹی اور تین بیٹوں عبدالستار،عبدالغفار اور عبدالمجید کو بازیاب کروایا، تمام لوگ لیویز کی تحویل میں ہیں۔

بچوں کی بازیابی کیلئے 4 ٹیموں پرمشتمل 120جوانوں نے حصہ لیا اور اہل خانہ کو دکی اورڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقےسےبازیاب کرایاگیا تاہم ملزمان کوچھاپےکی اطلاع پہلے ہی مل گئی تھی، جس پر وہ فرارہوگئے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے ریڈزون میں تین میتیں رکھ کر دھرنا دینے والے مری اتحاد نے بازیابی کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔

مری اتحاد نے کہا کہ ایسی اطلاعات دھرنا ختم کرانے کی کوششں کے سوا کچھ نہیں، اگرمغوی بازیاب ہوگئےہیں توہمارےحوالے کیے جائیں۔

کوئٹہ کے سول اسپتال میں تینوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا جبکہ مقتولہ خاتون کے ڈی این اے کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں