پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

انتخابات میں دھاندلی کی بات کرنا ن لیگ کا سیاسی بیان ہے، بیرسٹر علی ظفر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں، فیصلہ عوام کا ہوگا، جس کو چاہے جتوا دے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کے وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی بات کرنا ن لیگ کا سیاسی بیان ہے، الیکشن میں فیصلہ عوام کا ہوگا، جس کو چاہے جتوا دے۔

نگراں وزیر قانون ملک میں تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہو رہے ہیں، شفاف و غیر جانبدار انتخابات کے لئے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا تھا کہ ووٹر بہتر جانتا ہے کہ اس نے ووٹ کس کو دینا ہے، نگراں حکومت غیر جانبدار انداز میں بخوبی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کررہے ہیں، تین سال کی محنت سے الیکشن ایکٹ 2017 منظور کرایا گیا تھا، نگراں حکومت طویل مدتی فیصلے نہیں کرسکتی، الیکشن نتائج کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔


عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں