ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

آئینی ترامیم کے نام پر اژدھا نظر آرہا ہے ،بیرسٹرعلی ظفر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کے نام پر اژدھا نظر آرہا ہے، وزیراعظم کے نامزد ججز پر بنائی جانے والی عدالت قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر  نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ میں فیصلہ نہیں ہوسکتے، آئینی ترامیم کے نام پر اژدھا نظرآرہا ہے، قبول نہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ترامیم کااختیارپارلیمنٹ کاہےلیکن کس قسم کی ترامیم اصل نقطہ یہ ہے، نظر آرہا ہےکہ آئینی ترمیم سے متعلق آج یا اگلی میٹنگ میں کوئی فیصلہ ہوجائے، مختلف جماعتوں کی جانب سے مختلف ترامیم کی تجاویزآرہی ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ بینچز ابھی بھی بنتے ہیں، سینئر ججز پر مشتمل بینچ بن جائے ہرج نہیں لیکن آئینی عدالت میں 5 ججز وزیراعظم کی مرضی کے ہوں گے یہ قبول نہیں۔

علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ اپنی تجویز ریکارڈ پر رکھنا چاہتے ہیں،ایسی آئینی ترامیم قبول نہیں کریں گے، ایسی آئینی عدالت بنانی ہے کہ وہ ربڑ اسٹمپ ہو تو کوئی قبول نہیں کرے گا۔

انھوں نے بتایا کہ حکومت کے پاس ترمیم کے لیے نمبر گیم پوری نہیں ہے، حکومت اور پیپلزپارٹی کے ڈرافٹ میں لفظوں کا فرق ہے مقصد ایک ہے، حکومت ڈمی کورٹ بنانا چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو آئینی عدالت پر قائداعظم کا خواب پہلے کیوں یاد نہیں آیا، ڈرافٹ دیکھا ہے یہ عدالتی نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، حکومت آئینی عدالت کا چیف جسٹس اور ججزخود تعینات کرنا چاہتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کا معاملہ آگے نہیں چل سکتا، کمیٹی کا آئندہ اجلاس 21 اکتوبر کے بعد ہی ہونے کا امکان ہے تاہم وزیراعظم کے نامزد ججز پر بنائی جانے والی عدالت قبول نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں