پارلیمنٹ کی راہداری میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر دفاع خواجہ آصف خوش گپیاں کرنے لگے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صحافی نے کہا کہ آپ کے اچھے تعلقات سلام دعا کی حد تک کیوں، ملک کے لیے بھی اکٹھا ہونا چاہیے، جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے لیے ضرور اکٹھا ہونا چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی کی پارلیمنٹ کی روایتیں مختلف تھیں۔
صحافی کو جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں ہم کوریڈور میں بھی نہ ملیں، ہم تو کہہ چکے ہیں دہشت گردی سمیت ہر چیز پر اتفاق ہونا چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے لیے اچھے تعلقات ضرور ہونے چاہئیں، ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اتفاق ہونا چاہیے۔