ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وسیم قادر کی (ن) لیگ میں شمولیت پر بیرسٹر گوہر کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نو منتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر بیرسٹر گوہر خان کا ردعمل سامنے آگیا۔

بیرسٹر گوہر خان نے ردعمل میں کہا کہ وسیم قادر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جن کی سپورٹ سے منتخب ہو کر آئے یہ اچھی روایت نہیں کسی اور جماعت میں چلے جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے واضح کیا کہ ارکان سے کوئی حلف نامہ اور استعفیٰ نہیں مانگا، ہم نے خدشے کا اظہار کیا تھا کچھ لوگ وفاداریاں تبدیل کریں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ وسیم قادر نے جو حرکت کی وہ انتہائی شرمناک ہے۔

لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ وسیم قادر کو اغوا کیا گیا، ان کو اب علاقے میں کوئی گھسنے بھی نہیں دے گا، حمایت یافتہ امیدوار آزاد نہیں انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا ووٹ لیا ہے، ان کے اہل خانہ بھی گھر میں آنے پر اب اعتراض کریں گے۔

وسیم قادر نے (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی اور پارٹی کے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

نو منتخب رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ حلقے کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے (ن) لیگ میں شامل ہو رہا ہوں۔ مریم نواز نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم اور مبارک پیش کی۔

گزشتہ روز حلقہ این اے 54 راولپنڈی سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

بیرسٹر عقیل نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ یہ نشست نواز شریف کی امانت تھی جو پارٹی کو تحفے میں دے دی، یہ نشست نواز شریف کی تھی اور آئندہ بھی رہے گی، سب شیروں کو (ن) لیگ کی فتح مبارک ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں