بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی اسی ماہ جیل سے رہا ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی  رواں ماہ اپریل میں رہا ہو جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز سیاسی انتقامی کارروائی تھی اور اب تمام کیسز اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدت کیس بھی 2 سے 4 دن میں ختم ہو جائے گا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز میں کراس ٹاک یا دلائل کا موقع ہی نہیں دیا گیا، ان کے تمام کیسز عدالتوں میں لگے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کا کیس ملٹری کورٹ میں ٹرائل نہیں ہوگا، ان کے کئی کیسز میں ضمانت بھی ہو چکی ہے، ان کے خلاف سیاسی انتقامی کیسز تھے جو جلد ختم ہو جائیں گے۔

سابق خاتون اوّل کی صحت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ ہوں گے تو ہی پتا چلے گا کہ انہیں زہر دیا گیا ہے یا نہیں، بشریٰ بی بی بنی گالہ میں قید ہیں کسی کو ملاقات کرنے نہیں دی جاتی۔

پارٹی کے فوکل پرسنز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ فوکل پرسن ہم نے ایک مقصد کیلیے رکھے ہیں، پی ٹی آئی کے اس وقت 7 سے 8 لوگ فوکل پرسن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ شیر افضل مروت سمیت کسی فوکل پرسن کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، رؤف حسن کو غلط فہمی ہوئی ہوگی شیر افضل مروت اب بھی فوکل پرسن ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں