اشتہار

ارشد شریف واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے معاملے پر حکومت کو کچھ وقت دینا چاہیے، بیرسٹرشعیب رزاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بیرسٹرشعیب رزاق کا کہنا ہے کہ ارشد شریف واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے معاملے پر حکومت کو کچھ وقت دینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر شعیب رزاق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا وفاقی دونوں وزارتوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے، ارشد شریف کا جسد خاکی آج رات ایک بجے پاکستان پہنچ جائے گا۔

شعیب رزاق کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانےکے معاملے پر گورنمنٹ کو کچھ وقت دینا چاہیے، کیس میں عدالت نے ایک ہفتے کا وقت سے دیا ہے، اگر جوڈیشل کمیشن حکومت بنا دیتی تو کورٹ میں نہ آتے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ کہ اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے مضبوط جوڈیشل کمیشن بنایاجائے، جوڈیشل کمیشن تحقیقات کے بعد رپورٹ پبلک بھی کرے۔

بیرسٹر شعیب رزاق کا کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نےساتھ دیا، ایسا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جس میں ارشد شریف کے لواحقین موجود ہوں۔

ارشد شریف واقعے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف حادثہ نہیں پورا ایپی سوڈ ہے، جتنے بھی ملک ہیں جب کوئی واقعہ ہوتا ہے تو تحقیقات ہوتی ہیں، ارشد شریف کے خلاف کوئی ریڈ وارنٹ نہیں تھے۔

شعیب رزاق نے مزید کہا کہ الزام کسی پر نہیں مگر انویسٹی گیشن چاہیے، بہت خوبصورت انسان گیا واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں