اشتہار

سردیوں میں گرم پانی سے نہانا کیوں نقصان دہ ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سردیوں میں نہانے کیلئے زیادہ تر لوگ گرم پانی کا استعمال کرتے ہیں یہ عمل کسی حد تک تو کارآمد ہے لیکن جتنے فوائد ٹھنڈے پانی سے غسل کرنے کے ہیں گرم پانی کے نہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق طویل سفر کے بعد لوگ تھکن کو دور کرنے اور جراثیم سے نجات کے لیے دیر تک گرم شاور لیتے ہیں جو صحت کیلئے اچھا نہیں۔

اگرچہ گرم پانی سے نہانا جراثیم کو دور کرسکتا ہے تاہم ساتھ ہی یہ جلد کو انتہائی ضروری تحفظ سے بھی محروم کر دیتا ہے اس طرح جلد کی قدرتی چکنائی کم ہونے لگتی ہے۔

- Advertisement -

ییل اسکول آف میڈیسن کے ماہر امراض جلد اور اسسٹنٹ پروفیسر جیفری کوہن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نہانے کے لیے نیم گرم پانی کا استعمال کریں اور نہانے کا یہ عمل 10 سے 15 منٹ میں مکمل ہوجانا چاہیے، ایسا کرنے سے آپ کی جلد دیر تک گرم پانی کا سامنا کرنے سے محفوظ رہے گی جو کہ جلد کی خشکی کا سبب بن سکتا ہے۔

کوہن کا کہنا ہے کہ جب آپ زیادہ شاور لیتے ہیں تو اس کے نتیجے میں یہ سب دھل جاتا ہے جبکہ بہت زیادہ نہانا آپ کے بالوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے جس سے بالوں کی جڑیں کمزور ہوکر ان کے جھڑنے کا سبب بن سکتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق گرم پانی آپ کی جلد سے قدرتی تیل اور صحت مند بیکٹیریاز کو صاف کردیتا ہے اس طرح ایگزیما اور کیل مہاسوں جیسے مسائل بڑھنے لگتے ہیں۔

گرم شاورز کے ساتھ صابن کا استعمال حقیقت میں جلد کے مائیکرو بایوم کو بھی صاف کردیتا ہے جو جلد کی حفاظت میں معاون کردار ادا کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ جسم کی مجموعی صحت کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔

بھاپ سے بھرے گرم شاور کے بجائے ماہرین صحت لوگوں کو 60 ڈگری فارن ہائیٹ سے کم درجہ حرارت کے ٹھنڈے پانی سے شاور لینے کی ترغیب دیتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق جب آپ ٹھنڈے پانی سے شاور لے رہے ہوتے ہیں تو آپ کا دماغ ان تمام وجوہات کے بارے میں سوچنے کے بجائے ٹھنڈے پانی کے ناخوشگوار احساس کو دور کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھتا ہے اس طرح تناؤ کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ٹھنڈے پانی سے نہانے سے جسم کے پٹھے مضبوط ہوجاتے ہیں اور اعضاءکو طاقت ملتی ہے، خصوصاً مردوں کیلئے ٹھنڈے پانی سے نہانا بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

جب جسم پر ٹھنڈا پانی پڑتا ہے تو براﺅن چربی سرگرم عمل ہوجاتی ہے اور جسم کو گرم رکھنے کیلئے سفید چربی اور حراروں کو جلاتی ہے۔

سکینڈے نیوین کی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ٹھنڈے پانی سے نہانا اگر ایک سال تک جاری رکھا جائے تو وزن میں تقریباً 4 کلو گرام کمی ہوجاتی ہے اور موٹاپے کی بیماری بھی نہیں ہوتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں