جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

بولر کے گیند کرانے سے قبل ہی بلے باز آؤٹ، کرکٹ کی تاریخ کا حیرت انگیز واقعہ پاکستان میں

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کی تاریخ کا پہلا عجیب وغریب آؤٹ گزشتہ دنوں پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں ہوا جس میں بیٹر بولر کے گیند کرانے سے قبل ہی آؤٹ ہو گیا۔

کرکٹ میں کئی بار اس طریقے سے بیٹر آؤٹ ہوتا ہے جو سب کو حیران کر دیتا ہے۔ تاہم پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں گزشتہ دنوں ایک بیٹر اتنے حیران کن طریقے سے آؤٹ ہوا کہ جو کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔

بیٹر نہ کیچ آؤٹ ہوا، نہ ہی بولڈ اور نہ اسٹمپ۔ بولر کے گیند پھینکنے سے قبل ہی اس کو آؤٹ قرار دے دیا گیا اور یہ واقعہ گزشتہ دنوں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں فیصل آباد میں لاہور ریجن وائٹس اور لاڑکانہ ریجن کے درمیان میچ میں ہوا۔

اس میچ میں لاہور کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاڑکانہ کی ٹیم 81 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم میچ کے نتیجے سے زیادہ شور لاڑکانہ کے بیٹر بلال ارشاد کے انوکھے طریقے سے آؤٹ ہونے پر ہوا۔

ہوا کچھ یوں کہ بلال ارشاد کریز پر موجود اور مقابل بالر کامران افضل کی گیند کو کھیلنے کے لیے مکمل تیار تھے۔ تاہم اس سے قبل کہ کامران افضل بال کراتے، لاہور کے وکٹ کیپر محمد اخلاق نے بلال کے آؤٹ ہونے کی اپیل کر دی۔

اپیل ہوتے ہی فیلڈ امپائر نے تھرڈ امپائر کو اشارہ کیا اور جب ویڈیو دیکھی گئی تو پتہ چلا کہ شاٹ کھیلنے کی تیاری کرتے ہوئے بلے باز کا بیٹ اسٹمپ سے ٹکرا گیا تھا اور بیل نیچے گری تو قانون کے مطابق وکٹ کیپر نے آؤٹ کی اپیل کی اور یوں بلال کو ہٹ وکٹ قرار دے دیا گیا۔

وائرل ویڈیو: خود ہی بالر، بیٹر اور فیلڈر، جاپانی خلاباز نے خلا میں بیس بال کھیلی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں