اشتہار

آئی سی سی نے کرکٹ کے نئے قوانین لاگو کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے نئے قوانین لاگو کردیے جس کا اطلاق یکم جون سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔

آئی سی سی کی جانب سے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میٹںگ کے بعد کی گئی ہیں جس کے مطابق اب ٹی وی امپائر ریویو کے دوران امپائر سافٹ سگنل نہیں دے گا، آن فیلڈ امپائر فیصلے سے پہلے ٹی وی امپائر کے ساتھ مشاورت کرے گا۔

نئی پلیئنگ کنڈینز میں فری ہٹ پر گیند اسٹمپس پر لگنے کے بعد بننے والا رن اب باقاعدہ رن شمار ہوگا۔

- Advertisement -

انٹرنیشنل کرکٹ میں ہائی رسک انجری پوزیشن والے کھلاڑٰیوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بیٹرز کے قریب کھڑے فیلڈرز کے لیے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا جبکہ فاسٹ بولرز کا سامنا کرتے وقت بیٹرز ہیلمٹ لازمی پہنے گا، جب وکٹ کیپر اسٹمپس کے قریب کھڑا ہو تب ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔

چیئرمین آئی سی سی کرکٹ کمیٹی سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ سافٹ سگنل کے خاتمے پر گزشتہ کمیٹی میٹنگ میں بھی مشاورت ہوئی تھی، کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سافٹ سگنل غیر ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہمارے لیے بہت ضروری ہے، کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ہیلمٹ پہننے کو متعدد جگہ پر لازمی قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے شروع ہونے والا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھی نئی پلیئنگ کنڈیشنز کے تحت کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں