تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ٹی 20 ورلڈ کپ: وارم اپ میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا بارش سے متاثرہ 19 اوورز کے میچ میں پاکستان نے 160 رنز بنائے انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 15ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود اور حیدر علی تھے، شان مسعود نے 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حیدر علی 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

محمد وسیم نے 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شاداب خان 14، افتخار احمد 22، خوشدل شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، آصف علی نے 14 اور محمد نواز نے 10 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 2 جب کہ لیام لیونگ اسٹون، کرس جورڈن ، سیم کورن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ نے 161 رنز کا ہدف 14.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ہیری بروک 45 اور سیم کرن 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بین اسٹوکس نے 36 اور لیام لیونگٹسن نے 28 رنز کی اننگز کھلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی دو اوورز میں 7 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

Comments

- Advertisement -