جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گلے میں پھنسی بیٹری کے ساتھ بچی معجزانہ طور پر زندہ

اشتہار

حیرت انگیز

گلے میں پھنسی بیٹری کے ساتھ بچی نے معجزانہ طور پر 4 ماہ گزار لیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 ماہ کی بچی نے غلطی سے ایک چھوٹی سی بیٹری جس کا سائز ایک بٹن کے برابر تھا گلے میں پھنسا لی۔

X-ray showing battery in throat

- Advertisement -

ابتدا میں بچی کو کھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تو ڈاکٹرز نے بغیر تحقیق کے وائرل انفیکشن یا گلے میں معمولی درد سمجھ کر دوا دی جس سے وقتی طور پر بچی کو آرام آیا لیکن وہ مستقل پریشانی میں مبتلا رہی۔

والدین کی تشویش بڑھی تو سرجن نے بچی کا معائنہ کیا اور گلے کا ایکسرے کیا جس میں ڈاکٹر گلے میں پھنسی کوئی ٹھوس چیز دیکھ کر حیران رہ گیا۔

Sofia-Grace Hill in hospital

ڈاکٹر نے فوری طور پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا اور والدین کی اجازت کے بعد دو گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے ذریعے بیٹری کو نکال کر بچی کی تکلیف دور کر دی۔

Button battery

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بیٹری آہستہ آہستہ غذا کی نالی کی طرف بڑھ رہی تھی جو کہ انتہائی خطرناک ہو سکتا تھا۔ آپریشن کے بعد بچی کے منہ کو ٹیپ لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور ناک سے نالی کے ذریعے اسے غذا دی جارہی ہے۔

Dad's Warning After Girl, 4, Has 10p-size Battery Stuck In Her Throat For FOUR  MONTHS

Dad's warning as button size battery removed from toddler's throat after four  months - Mirror Online

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں