تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دنیا کی سب سے طاقتور بیٹری ایجاد کرنے والا پاکستانی کون ہے؟

دنیا کی طاقتور ترین بیٹری کی ایجاد کرنے والے موجد کوئی اور نہیں ایک پاکستانی ہیں جو امریکا میں ون نیکسٹ انرجی نامی کمپنی چلا رہے ہیں۔

جیمینائی نامی یہ بیٹری صرف ایک چارج میں کسی الیکٹرگ گاڑی کو 1200کلومیٹر تک کا طویل سفر کرنے کے قابل بنا سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس دنیا کی طاقتور ترین بیٹری کی ایجاد کرنے والا یہ موجد اور کوئی نہیں بلکہ پاکستانی  شہری مجیب اعجاز ہیں۔ جو امریکا میں "ون نیکسٹ انرجی” کے نام سے ایک ایسی کمپنی چلا رہے ہیں جو بہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔

مجیب اعجاز نے "جیمینائی بیٹری” ایجاد کرکے21ویں صدی کی سب سے بڑی ایجادات میں سے ایک کا سہرا اپنے سر سجایا ہے، مجیب نے اپنی کمپنی کی بنیاد ہی اِس مقصد کے ساتھ رکھی کہ وہ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کیلئے ایک ایسی جدید ترین بیٹری تیار کریں گے جو اِن کے ایک چارج میں زیادہ طویل سفر طے کرنے کے مسئلے کو حل کرسکے۔

لیکن مجیب اعجاز کے پاس اپنی کوئی ذاتی پراپرٹی یا ایسی کوئی چیز نہ تھی جسے فروخت کرکے وہ کسی ایسی کمپنی کا آغاز کر سکتے جو مستقبل کی جدید بیٹریاں تیار کرے، ایسے میں انہوں نے اپنا پلان بل گیٹس اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص جیف بیزوس کے سامنے رکھا۔

مذکورہ دونوں شخصیات کو اِن کا پلان پسند آیا اور انہوں نے مجیب کی کمپنی میں 25ملین ڈالر(تقریباً 4ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری کردی اور آج مجیب نے "جیمینائی بیٹری” تیارکر کے بل گیٹس اور جیف بیزوس سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دیا۔

مجیب اعجاز کی "جیمینائی بیٹری” کو دنیا کی امیر ترین شخصیت "ایلون مسک” کی جانب سے اپنی گاڑیوں کیلئے منتخب کرنا، نہ صرف مجیب کیلئے بڑی کامیابی ہے بلکہ پاکستان اور پوری پاکستان قوم کیلئے باعث فخر ہے۔

آج آپ امریکا کی کسی بھی بڑی ٹیک کمپنی کو دیکھ لیں، جس سے آپ واقف ہوں، اُن میں سے بیشتر کمپنیوں کے سی ای اوز کا تعلق بھارت سے ہوگا۔

مثال کے طور پر گوگل کے سی ای او’سندر پیچائی‘ کا تعلق بھارت سے ہے، جو بھارت کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے اور اپنی ہمت اور لگن سے آج دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی کے ’سی ای او‘ بن گئے۔

سندر پیچائی کی صرف ایک ماہ کی تنخواہ 36کروڑ سے زائد ہے۔اسی طرح ایک اور بڑی ٹیک کمپنی جس کے بانی "بل گیٹس” ہیں کا نام "مائیکروسافٹ” ہے۔ مائیکروسافٹ کے سی ای او ’ستیا ناڈیلا کا تعلق بھی بھارت سے ہے جو مائیکرو سافٹ سے 44کروڑ ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ اور بھی ایسی بہت ساری کمپنیاں ہیں جن کا ذکر یہاں کیا جاسکتا ہے لیکن ہمارا مقصد آج مجیب اعجاز کو ہائی لائٹ کرنا ہے جنہوں نے دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی کمپنی ٹیسلا کیلئے ایک ایسی چیز تیار کرکے دی ہے جسے ٹیسلا نے اپنی گاڑیوں میں بڑے فخر سے متعارف کروایا ہے۔

مجیب سے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون ساز کمپنی "ایپل” میں بطور سینئر ڈائریکٹر بھی اپنی خدمات انجام دےOur Next Energy (ONE) Battery Powers Electric Vehicle 752 Miles Without  Charging چکے ہیں۔

علاوہ ازیں وہ امریکی گاڑی ساز کمپنی "فورڈ” سے بھی منسلک رہے۔ انہوں نے فورڈ کیلئے الیکٹرک ہائبرڈ گاڑیاں تیار کیں، مجیب 30مختلف اقسام کی بیٹریوں سے متعلق ٹیکنالوجیز تیار کرچکے ہیں اور جیمینائی بیٹری اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ٹیسلا کی جانب سے مجیب اعجاز کی ایجاد کردہ جیمینائی بیٹری کا تجربہ "ٹیسلا ماڈل ایس” میں کامیابی سے کرلیا گیا ہے جس کے بعد اِس بات کی قوی امید ہے کہ ’کیا موٹرز‘، ’مرسیڈیز‘، ’فورڈ‘ اور دیگر الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیاں بھی اِس نئی اورجدید ٹیکنالوجی کا ہاتھوں ہاتھ لیں گی، جس سے مجیب اعجاز کی کمپنی ’ون نیکسٹ انرجی‘ ممکن ہے کہ چند برسوں میں ملین ڈالرز کا کاروبار کرے۔

مجیب اپنی نئی ایجاد ’جیمینائی بیٹری‘ کا حوالے دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آج کے جدید دور میں ایک چارج میں 480کلومیٹر تک چلنے والی الیکٹرک گاڑیاں صارفین کی ضرورت کو پورا نہیں کر سکتیں۔

اِس لیے ہمیں ایک ایسی ہائیبرڈ بیٹری کی ضرورت تھی جو نہ صرف ماحول دوست اور کم بجلی خرچ کرنے والی ہو بلکہ اِسے اِس قابل بھی ہونا چاہیے کہ ایک چارج میں 1ہزار سے 12سو کلومیٹر تک کا سفر کرسکے۔

مجیب اعجاز پاکستان کا مثبت چہرہ ہیں جن کیلئے "ہڈن فگر” کی اصطلاح استعمال کی جا سکتی ہے یعنی ایک ایسی شخصیت جو گمنامی میں رہ کر بڑے کارنامے انجام دے رہا ہے۔ 54سالہ مجیب اعجاز پاکستان کا ٹیلنٹ ہیں، جو بین الاقوامی ٹیکنالوجی مارکیٹ کے افق پر جگمگا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -