منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بی بی سی کی سیریز ’انڈیا، دی مودی کوئسچن‘ اجرا کیساتھ ہی زیرِ عتاب آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی پر دو اقساط پر مشتمل سلسلہ وار سیریز کا اجرا کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز کا نام ’انڈیا، دی مودی کوئسچن‘ رکھا گیا ہے جو اجرا کے ساتھ ہی زیرِ عتاب آگئی۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بی بی سی پر لفظی حملے کر ڈالے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ برطانوی ادارہ بنگال قحط پر’برطانیہ، دی چرچل کوئسچن‘ شروع کرے، برطانیہ انڈیا سے ہر شعبے میں پیچھے ہے، بی بی سی ملک پر توجہ دے۔

بی بی سی نے گجرات کے قصائی اور بھارتی ہٹلر مودی کی حقیقت کا کھوج لگانے کی کوشش کی۔ مقبوضہ کشمیر، بھارتی مسلمانوں، گجرات قتلِ عام، ہندو انتہا پسندی و دیگرعوامل کا جائزہ لیا۔

نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ نریندر مودی دنیا کی بڑی جمہوریت کے رہنما، دو بار منتخب وزیر اعظم اور طاقتور شخص ہیں، مغرب ان کو چین کے خلاف مضبوط مہرہ جبکہ امریکا اور برطانیہ اہم اتحادی سمجھتے ہیں۔

بی بی سی نے کہا کہ مودی حکومت میں مسلمانوں سے روا سلوک پر متواتر الزامات لگائے گئے، یہ سلسلہ وار کہانی الزامات کے پسِ پردہ حقائق کی تحقیقات کرے گی، یہ مودی کی سیاست پر مختلف سوالات کی پسِ پردہ حقیقت جاننے کی کوشش ہے۔

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ اس کا مقصد گجرات کی ریاست کا وزیر اعلیٰ بننا اور 2002 کے فسادات کی حقیقت جاننا ہے، مقبوضہ کشمیر پر شب خون مارنا، آرٹیکل 370 کا خاتمہ اور شہریت قانون کی جانچ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں