منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ایشیا کپ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم سلیکٹرز چیئرمین اجیت اگرکر نے نئی دہلی میں ایشیا کپ کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر  کیا گیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں کے ایل راہول اور بھمراہ کی واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ ایشیا کپ کے لیے سابق کپتان ویراٹ کوہلی، سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا(نائب کپتان)، رویندرا جڈیجا، شبمن گل، شریاس آئیر، تلک ورما، ایشان کشن اکسر پٹیل، شاردول ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادو، پرسدھ کرشنا شامل ہیں۔

- Advertisement -

کپتان روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم ایشیا کپ کا آغاز 2 ستمبر کو کینڈی کے گراؤنڈ میں روایتی حریف پاکستان سے کرے گا۔

50 اوورز پر مشتمل ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے میچ سے ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ 2008ءکے بعد پاکستان کسی ملٹی نیشنل ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور گروپ بی میں3 ستمبر کو  بنگلا دیش اور افغانستان جبکہ 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے میچ کی میزبانی کرے گا اس کے علاوہ 6 ستمبر کو اے ون اور بی ٹو کے درمیان سپر فور کا میچ بھی لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں