بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

کوہلی کو سوشل میڈیا پر ذاتی معلومات شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سوشل میڈیا پر ذاتی معلومات شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، سابق کپتان کی پوسٹ پر بی سی سی آئی نے کوہلی کو احتیاط برتنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کوہلی نے انسٹاگرام پر اپنے یویو ٹیسٹ کا رزلٹ شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے یو یو ٹیسٹ میں 17.2 اسکور کا انکشاف کیا تھا۔

کوہلی کی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد بی سی سی آئی کو بالکل پسند نہیں آئی اور کوہلی کی پوسٹ کے بعد بھارتی بورڈ آفیشل نے کھلاڑیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

- Advertisement -

کھلاڑیوں کو ہدایت کرتے ہوئے بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ یویو کا رزلٹ خفیہ معلومات ہے، اسے سب کو نہ بتایا جائے۔

بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں کو یاد دہانی کرائی اور کہا کہ خفیہ معلومات منظر عام پر لانا کنٹریکٹ شقوں کی خلاف ورزی ہے، اس حوالے سے احتیاط برتیں۔

اس سے قبل سابق بھارتی کپتان نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاشبہ بابر تینوں فارمیٹس کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، اس کے علاوہ انھوں نے پاکستانی بیٹر کو اچھا انسان بھی قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں