پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بھارتی کرکٹ بورڈ کےصدرانوراگ ٹھاکربرطرف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر اورسیکریٹری اجے شرکے کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی سپریم کورٹ نے آج چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران لودھا پینل کی سفارشات پر عمل نہ کرنے پر بی سی سی آئی کے صدر اور سیکریٹری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت ان دو عہدوں پر تقرری کے حوالے سے دو ہفتے بعد سماعت میں فیصلہ سنائے گی جب تک نائب صدور بورڈ کے معاملات چلائیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کےسابق صدرانوراگ ٹھاکرکوعہدے سے ہٹاتےہوئے ان کو 19 جنوری کےلیے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور اسی سماعت کے دوران بورڈ کے نئے حکام کا بھی فیصلہ ہو گا۔

خیال رہےکہ اس سےقبل عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرنے والی ریاستوں کوفنڈز جاری کرنے سے قبل بورڈ کو اس کے انتظامی معاملات کی تفتیش کرنے والےخصوصی پینل سے منظوری لینی ہوگی۔

یاد رہےکہ سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کی جانب سے چلائے جانے والے دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کے نظام میں شفافیت کی کمی کی وجہ سےبھارتی کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سےقبل ہندوستان کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکرنے جسٹس آر ایم لودھا کی سربراہی میں ایک کمیشن قائم کرتے ہوئے بی سی سی آئی میں اصلاحات کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں